کراچی اولڈ کلفٹن میں چینی قونصل خانے کے قریب دھماکہ

یہ دھماکہ موٹر سائیکل میںنصب بم سے ہوا


ویب ڈیسک July 23, 2012
یہ دھماکہ موٹر سائیکل میںنصب بم سے ہوا, فوٹو ایکسپریس

اولڈ کلفٹن کے علاقے میں چائنہ ایمبسی کے قریب زرو دار دھماکہ سنا گیا ابتدائی تفصیلات کے مطابق یہ سلنڈر یا دستی بم دھماکہ بھی ہوسکتا ہے

یہ ریڈ زون علاقہ ہے ،علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ، تمام سفارتی اور سیکورٹی دفاتر اس علاقے میں موجود ہیں ، پولیس اور سیکورٹی اہلکار اس کا جائع وقوع کا تعین نہیں کر پارہے تھے، امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں ہیں

یہ دھماکہ موٹر سائیکل میںنصب بم سے ہوا ، جو ریمورٹ یا کریکر بھی ہوسکتا ہے ، اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، اس ھماکہ میں دو لوگ زخمی ہوئے ، تین سے چار موٹر سائیکل اور ایک کار کو شدید نقصان پہنچا ہے

اس دھماکہ کا مقصد خوف و ہراس پہھیلانا ہوسکتا ہے ، اس مقام پر مزید شواہد اکٹھا کئے جارہے ہیں

عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ، دو روز قبل اس جگہ سے کچھ دور کریکر دھماکہ ہوا تھا

موٹر سائیکل میں نصف کلو سے زائد مواد نصب کیا گیا تھا ، آئی جی سندھ نے معلومات فراہم کرنے پر دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ فیاض لغاری کا کہنا ہے کہ ٹی وی رپورٹ کے مطابق ٹارگٹ سفارتخانہ غلط ہے

Inspector General (IG) Sindh Fayyaz Leghari says TV reports stating the consulate was the target are wrong

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں