جامعہ کراچی میں آج ہونے والے امتحانات ملتوی
جامعہ کراچی نے ملتوی ہونے والے امتحاتات کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا.
جامعہ کراچی نے آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق شہر کی خراب صورتحال کے باعث آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں تاہم ملتوی ہونے والے امتحاتات کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں مذہبی رہنما مولانا اسماعیل احسن العلوم جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد راشد منہاس، ابوالحسن اصفہانی اور یونیورسٹی روڈ پر مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کرکے متعددگاڑیوں کو نذرآتش کردیا تھا جس کے بعدعلاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے۔