اسرائیل امن تباہ کرنے والے منصوبوں سے بازرہے اقوام متحدہ

اسرائيل اقوام متحدہ كے فيصلےكا احترام كرے اور يہودی بستيوں كی تعميركا منصوبہ فوری طورپربند كرے, بان كی مون.

اقوام متحدہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں ميں نئی يہودی بستيوں كی تعمير كے منصوبے كو غير قانونی قرار دے دیا۔ فوٹو: رائٹرز

اقوام متحدہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں ميں نئی يہودی بستيوں كی تعمير كے منصوبے كو غير قانونی قرار ديتے ہوئے اسرائيل كو خبردار كيا ہے كہ وہ امن تباہ كرنے والے اس منصوبے سے باز رہے۔

ميڈيا رپورٹ كے مطابق اقوام متحدہ كے سيكریٹری جنرل بان كی مون نے فلسطين كو غير مستقل ركن مبصر ملک كا درجہ ملنے كے بعد مشرقی بیت القمدس ميں مزيد 300نئی يہودی بستيوں كی تعمير کے اسرائيلی منصوبے كو امن كے لئے بڑا دھچكا قرار ديتے ہوئے كہا كہ اسرائيل كو فوری طور پر منصوبہ منسوخ كردينا چاہئے۔


بان كی مون كا كہنا تھا كہ اسرائيل اقوام متحدہ كے فيصلے كا احترام كرے اور مقبوضہ بیت المقدس ميں شروع كيا گيا يہودی بستيوں كی تعمير كا منصوبہ فوری طور پر بند كرے۔


اقوم متحدہ کے سیکریٹری جنرل كا يہ بيان اسرائيلی وزيراعظم كے اس بيان كے بعد سامنے آيا جس ميں بنيامين نيتن ياھو نے كہا تھا كہ فلسطين كو مبصرملک كا درجہ ملنے كے باوجود اسرائيل يہودی بستيوں كی تعمير جاری ركھے گا۔

Load Next Story