پاکستان تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے نواز شریف

کالاباغ ڈیم منصوبے پرسب کااتفاق ہونا ضروری ہے اس کے بعد ہی یہ منصوبہ کامیاب ہوگا۔، نواز شریف

مفاہمت سے کالا باغ ڈیم بنے تو کامیاب منصوبہ ہوگا، نواز شریف۔ فوٹو: فائل

صدرمسلم لیگ(ن)نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو تباہی کے دہانے پر دیکھ رہا ہوں ملک کو ہر ایک نے اپنی ملکیت سمجھ کر استعمال کیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما خواجہ محمد ہوتی کی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ کالاباغ ڈیم منصوبے پرسب کااتفاق ہونا ضروری ہے اس کے بعد ہی یہ منصوبہ کامیاب ہوگا۔


نواز شریف نے کہا کہ ہمارا پہلا قدم پاکستان کی ترقی کے لئے اٹھا، ہمارے دور میں پاکستان خطے میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا،کرنسی اور معاشی حالات سب سے زیادہ مضبوط تھے، لوگوں کو روزگار اور کاروبار میں ترقی کے مواقع مل رہے تھے لیکن اب میں پاکستان کو تباہی کے دہانے پر دیکھ رہا ہوں ملک کو ہر ایک نے اپنی ملکیت سمجھ کر استعمال کیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں یہ بھاگ دوڑ اپنے لئے نہیں ملک کے لئے کررہا ہوں۔

صدرمسلم لیگ(ن)نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا مسلم لیگ(ن)کا نیا گڑھ بنے گا، جو باتیں خواجہ محمد ہوتی نے کی ہیں وہ ان کی انقلابی سوچ کی عکاسی کرتی ہیں ، ہم سب ایک ہی منشور کے حامی ہیں، آنے والے وقت میں صوبے میں مسلم لیگ(ن)کی اکثریت ہوگی، انہوں نے کہا کہ اگر ہماری دونوں حکومتوں کو اپنی مدت پوری کرنے دی جاتی تو ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوچکا ہوتا۔اس موقع پر چترال سے پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نے بھی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story