کراچی میں 14 اگست کو تخریب کاری کا منصوبہ ناکام مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

رینجرز نے منگھو پیر کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔


ویب ڈیسک August 11, 2016
رینجرز نے منگھو پیر کے علاقے میں ٹارگٹڈ آ]ریشن کر کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ فوٹو؛ فائل

رینجرز نے 14 اگست کو تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے کراچی میں منگھو پیر کے علاقے خیر آباد میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی، رینجرز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جب کہ 2 فرار ہو گئے، فرار دہشت گردوں کو بھی پیچھا کرنے کے بعد مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: رینجرز سے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک

ترجمان رینجرز کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے 14 اگست کو تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں