پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

اوول کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

اوول کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ فوٹو:فائل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا جب کہ سیریز میں انگلش ٹیم کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

اوول کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ قومی ٹیم سیریز اپنے نام تو نہیں کرسکتی البتہ سیریز برابر کرنے کے لئے اوول ٹیسٹ میں فتح لازم ہوگی اور میچ ڈرا ہونے کی صورت میں سیریز میزبان انگلش ٹیم کے نام ہوجائے گی۔


اوول ٹیسٹ کے لئے قومی ٹیم میں ایک سے 2 تبدیلیاں کی جانے کا امکان ہے، اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کی مسلسل ناکامی کے بعد ان پر خاصا دباؤ ہوگا تاہم اوول ٹیسٹ میں ان کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے اور ان کی جگہ ٹیم میں افتخار احمد کو جگہ دی جاسکتی ہے جب کہ سمیع اسلم، اظہرعلی، یونس خان، کپتان مصباح الحق، اسد شفیق اور سرفراز احمد بیٹنگ لائن کو سہارا دیں گے جب کہ بولنگ کے شعبے میں بھی تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ محمد عامر،راحت علی، سہیل خان اور یاسر شاہ بولنگ کے شعبے کے مضبوط ہتھیار ہیں۔

دوسری جانب انگلش ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان ہے اور ایجبسٹن ٹیسٹ کی فاتح ٹیم کو ہی اوول کرکٹ گراؤنڈ میں اتارے جانے کا امکان ہے تاہم لیگ اسپنر عادل رشید اور
Load Next Story