رحمان ملک امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دینے کیلئے بلوچستان اسمبلی نہ پہنچ سکے

سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح غلط کی جارہی ہے۔عدالت نے کہیں بھی موجودہ حکومت یا اسمبلی کے خاتمے کی بات نہیں کی۔


ویب ڈیسک December 03, 2012
اجلاس کا ایجنڈا صوبےمیں سیکورٹی صورتحال پر وفاقی وزیر داخلہ کی بریفنگ پر مشتمل تھا۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی عدم شرکت کے باعث بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل شام تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ۔


بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر آغا مطیع اللہ کی سربراہی میں شروع ہوا۔ آج کے اجلاس کا ایجنڈا صرف وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے ارکان اسمبلی کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر ان کیمرا بریفنگ پر مشتمل تھا۔ رحمان ملک کی عدم شرکت کے باعث اسمبلی اجلاس تلاوت قرآن پاک کے فوری بعد کل شام تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ۔


اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مطیع اللہ آغا نے کہا کہ وزیر داخلہ رحمان ملک نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر آج کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی ہے اس لئے اجلاس کل شام تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔


ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے گئے فیصلے کی تشریح غلط کی جارہی ہے۔ فیصلے میں عدالت نے کہیں بھی موجودہ حکومت یا اسمبلی کے خاتمے کی بات نہیں کی ۔ امن و امان کی صورت حال پورے ملک میں خراب ہے ، بلوچستان میں بھی امن کے قیام کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔


واضح رہے کہ اسپیکر اسمبلی اسلم بھوتانی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صوبائی حکومت کی موجودگی کے جواز پر تحفطات کا اظہار کرتے ہوئے آج کے اجلاس میں بھی شرکت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر آغا مطیع اللہ کی سربراہی میں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں