رینجرز کو 90 روز تحویل میں رکھنے کی اجازت دینے کا اختیار نہیں وزیراعلیٰ سندھ

سب مل کر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک August 11, 2016
سب مل کر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، مراد علی شاہ. فوٹو: فائل

MUZAFFARABAD: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ رینجرز کو 90 روز تک تحویل میں رکھنے کی اجازت دینے کا اختیار نہیں۔

کراچی میں اپنی سالگرہ کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے چرچ اور مندر کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کو 90 دن تحویل میں رکھنے کی اجازت دینے کا اختیار نہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: رینجرز اختیارات کے معاملے پر سندھ حکومت کی سمری مسترد

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی، کوشش کریں گے کہ اقلیتوں کے مسائل حل کئے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔