پاکستان میں یو ٹیوب سروس بحال نہیں کی گئیچئیرمین پی ٹی اے

3 ماہ قبل وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر یو ٹیوب سروس کو بند کردیا گیا تھا۔


ویب ڈیسک December 03, 2012
امریکی گستاخانہ فلم کی یو ٹیوب پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد دنیا بھر میں احتجاج شروع ہوگیا تھا۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

چئیرمین پی ٹی اے نے کہا ہے کہ پاکستان میں یو ٹیوب سروس کو اب تک بحال نہیں کیا گیا۔

چئیرمین پی ٹی اے نے میڈیا پر یو ٹیوب کی بحالی کے حوالے سے نشر ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیوب کی بحالی کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ پاکستان میں وڈیو شئیرنگ ویب سائٹ کی بحالی کے لئے حکومت اور یو ٹیوب کے حکام کے درمیان باقاعدہ معاہدہ ہوگا جس پر دستخط کے بعد ہی یو ٹیوب کو بحال کیا جائے گا اور اس تمام عمل میں کئی ماہ کا عرصہ لگے گا۔ اس سے قبل میڈیا پر پاکستان کے کچھ شہروں میں یو ٹیوب سروس کی بحالی سے متعلق خبر نشر ہوئی تھی۔

یوٹیوب پر3 ماہ قبل امریکی گستاخانہ فلم کی وڈیو جاری ہونے پر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے نوٹس لیتے ہوئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی تھی کہ یو ٹیوب سروس فوری طورپربند کردی جائے۔

واضح رہے کہ امریکی گستاخانہ فلم کی یو ٹیوب پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا اس دووان لیبیا میں مشتعل افراد نے امریکی سفارتخانے پر حملہ کرکے امریکی سفارت کار سمیت 4 افراد کو قتل بھی کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں