لائیو شو کے دوران کمسن بچی پر شیر کے حملے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

شیر نے بچی پر حملہ کیا تو بچی کی والدہ اور بچی نے چیخیں مارنا شروع کردیں۔


ویب ڈیسک August 11, 2016
شیر نے بچی پر حملہ کیا تو بچی کی والدہ اور بچی نے چیخیں مارنا شروع کردیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

میکسیکو میں لائیو شو کے دوران شیر نے بچی پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میکسیکو ٹی وی کے لائیو شو کے دوران میزبان مہمانوں سے محو گفتگو تھے کہ اس دوران شو میں لائے گئے شیر نے کمسن بچی پر حملہ کردیا۔ پولیس سے قبل شیر بچی کو دیکھتا رہا لیکن کسی نے اس جانب توجہ نہ دی اور جب شیر نے بچی پر حملہ کیا تو بچی کی والدہ اور بچی نے چیخیں مارنا شروع کردیں تاہم شیر کی نگراں خاتون نے فوری طور پر شیر کو پیچھے دھکیلتے ہوئے بچی کی جان چھڑائی۔

بچی پر شیر کے حملے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں جب کہ سوشل میڈیا صارفین نے لائیو شو کے دوران خطرناک جانور لانے کے اس اقدام پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔