شعیب اختر بھارت میں ٹی وی پروگرام کی شوٹنگ کے دوران زخمی

بائیک پھسلنے سے شعیب اختر کو زخم بھی آئے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک August 11, 2016
بائیک پھسلنے سے شعیب اختر کو زخم بھی آئے، بھارتی میڈیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر بھارت میں کامیڈی شو 'مذاق مذاق میں' کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب اختر بھارت کے کامیڈی شو 'لائف اوکیز مذاق مذاق میں' کے سیٹ پر تھے کہ پروگرام کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب اختر کامیڈی شو کی شوٹنگ کے دوران بائیک چلا رہے تھے کہ زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈی شو کی بریک کے دوران شعیب اختر نے شو کے ایک ورکر کی بائیک چلانا چاہی لیکن بائیک پھسل گئی جس سے شعیب اختر کو تھوڑی بہت چوٹیں آئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔