حلف نامے جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کے نام سپریم کورٹ بھجوا دیئے گئے

خط میں الیکشن کمیشن نے حلف نامے جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ مستعفی ارکان کے نام بھی شامل کئے ہیں۔


ویب ڈیسک December 03, 2012
ارکان پارلیمنٹ کو 30 نومبر تک دہری شہریت پر حلف نامے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے دہری شہریت سے متعلق حلف نامے جمع نہ کرانے والے 16 ارکان پارلیمنٹ کے نام سپریم کورٹ بھجوادیئے ہیں۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام بھجوائے گئے خط میں الیکشن کمیشن نے حلف نامے جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ مستعفی ارکان کے نام بھی شامل کئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے خط میں سینیٹ کے ایک،قومی اسمبلی کے 9، سندھ اسمبلی کے 5 جبکہ خیبرپختونخوا کے ایک رکن اسمبلی کا نام شامل ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کو 30 نومبر تک دہری شہریت پر حلف نامے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی تھی جس پر ڈیڈ لائن کے آخری روز سندھ اسمبلی کے 6 ارکان سمیت 10 ارکان پارلیمنٹ نے اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں