خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 130 کلو میٹر تھی،زلزلہ کوہ پیما مرکز


ویب ڈیسک August 11, 2016
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 130 کلو میٹر تھی،زلزلہ کوہ پیما مرکز فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات، چترال اور مینگورہ سمیت دیگر اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات، مینگورہ، چترال، لوئر دیر اور اس کے گرد ونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جس کی گہرائی 130 کلو میٹر تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔