خیبرپختونخوا حکومت کا کان کنی پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان

غیر قانونی مائننگ پر 3 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی، وزیرمعدنیات

غیر قانونی مائننگ پر 3 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی، وزیرمعدنیات۔ فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے کان کنی پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ صوبے میں کان کنی پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے جس کے بعد قانونی طریقے سے معدنی ذخائر نکالے جاسکتے ہیں جب کہ وزیرمعدنیات خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک 71 معدنیات کے وسائل مل چکے ہیں تاہم کان کنی پر عائد پابندی اٹھانے کے بعد غیر قانونی مائننگ پر 3 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی۔

وزیرمعدنیات کا کہنا تھا کہ معدنی وسائل کی جگہ کی لیز دینے کی باڈیز ڈپٹی کمشنر سے لے کر سیکرٹری لیول کو مل گئی ہے۔
Load Next Story