سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تلاشی لینے پر آئی جی سندھ برہم

کراچی بے امنی کیس کے دوران چیف سیکریٹری صدیق میمن سمیت دیگر افسران کی گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔


ویب ڈیسک August 11, 2016
کراچی بے امنی کیس کے دوران چیف سیکریٹری صدیق میمن سمیت دیگر افسران کی گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

GULLANE: سپریم کورٹ رجسٹری میں داخل ہونے کے لیے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی تلاشی لی گئی تو وہ سیکیورٹی اسٹاف پر برس پڑے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کراچی بے امنی کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچے تو گیٹ پر انہیں چیکنگ کے مرحلے سے گزرنا پڑا۔ آئی جی سندھ کی گاڑی کی تلاشی لی گئی تو انہوں نے عدالت کے اسکریننگ روم میں جا کر اسپیشل برانچ اور ایس ایس یو کے عملے پر برہمی کا اظہار کیا۔ سپریم کورٹ میں حاضری کے موقع پر چیف سیکریٹری صدیق میمن سمیت دیگر افسران کی گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔