وزیراعظم نوازشریف کو افغان صدر کا فون سانحہ کوئٹہ کی مذمت

دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کے لیے مشترکہ خطرہ ہے، افغان صدر اشرف غنی

دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کے لیے مشترکہ خطرہ ہے، افغان صدر اشرف غنی، فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف کو افغان صدر اشرف غنی نے فون کرکے سانحہ کوئٹہ کی مذمت کی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کو افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے سانحہ کوئٹہ کی مذمت اوراس میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش دھماکا

وزیراعظم نوازشریف سے گفتگو میں افغان صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کے لیے مشترکہ خطرہ ہے ہم مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کے ناسور کےخاتمے کی کوشش کریں گے۔
Load Next Story