کراچی میں سی این جی پمپ مالکان اور ٹرانسپورٹرز کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا

سی این جی پمپ مالکان نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے پمپس بند کردیئے۔


ویب ڈیسک August 11, 2016
سی این جی پمپ مالکان نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے پمپس بند کردیئے۔ فوٹو؛ فائل

سی این جی کے لیٹراور کلوگرام کے پیمانے نے کراچی کے شہریوں کو مصیبت میں ڈال دیا اور سی این جی پمپ مالکان نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے پمپس بند کردیئے ہیں جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ والے پمس کے باہر ڈیرے جمائے بیٹھے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کی طرح کراچی میں سی این جی پمپ مالکان نے گیس کلوگرام کی بجائے لیٹر میں بیچنا شروع کی تو اوگرا حرکت میں آ گیا۔ اوگرا کے نوٹس پر سی این جی ایسوسی ایشن بھی فیصلے پر ڈٹ گئی اورمطالبہ منوانے کے لیے شہر بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کر دیئے جب کہ کمپنی کے تحت چلنے والے اکا دکا پمپس کےعلاوہ کہیں بھی گیس دستیاب نہیں ہے۔

سی این جی اسٹیشن مالکان نے اوگرا سے صاف کہہ دیا ہے کہ پمپ اب اُسی وقت کھلیں گے جب اُن کے مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹرز اتحاد اوگرا کی حمایت کررہا ہے اور انہوں نے 13 اگست کوسی این جی مالکان کے فیصلے کے خلاف ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں