سپریم کورٹ میں این جی اووز پر پابندی عائد کرنے سے متعلق درخواست دائر

درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت مذہبی امور کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کیا گیا ہے کہ این جی اووز کے عزائم اور ان کو حاصل ہونے والے فنڈز اور اخراجات کے حوالے سے حکومت اور متعلقہ اداروں کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی جاتی۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں ملک میں کام کرنے والی این جی اوز پرپابندی سے متعلق درخواست دائر کی گئی ہے۔


بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں کام کرنے والی تمام این جی اووز کے عزائم اور ان کو حاصل ہونے والے فنڈز اور اخراجات کے حوالے سے حکومت اور متعلقہ اداروں کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی جاتی۔ درخواست میں کراچی اور بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال کا ذمہ دار بھی ان ہی این جی اووز کو ٹھہرایا گیا ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت مذہبی امور کو فریق بنایا گیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story