وسيم اكرم كی مصروفيت كے باعث قومی بالرز كی تربيت سے معذرت

كمنٹری معاہدے كے باعث مارچ 2013 تک پاکستان کرکٹ بورڈ كی دعوت قبول نہیں كرسكتا ۔

پی سی بی ٹھوس اقدامات كرے تو اچھے فاسٹ بالرز سامنے آسكتے ہیں۔، سابق کپتان فوٹو : فائل

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بالر وسیم اكرم نے مصروف شیڈول كے باعث قومی بالرز کی تربیت سے معذرت كرلی۔



وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ كمنٹری معاہدے كے باعث مارچ 2013 تک وہ پاکستان کرکٹ بورڈ كی دعوت قبول نہیں كرسكتے۔ تاہم مارچ میں وہ نوجوان كھلاڑیوں كو ضرور وقت دیں گے۔ انہوں نے كہا كہ پاک بھارت سیریز میں فاسٹ بالرز اہم كردارادا كریں گے۔


وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاكستانی ٹیم میں فاسٹ بالرز كی جگہ اسپنرز نے لے لی ہے لیكن اگر پی سی بی ٹھوس اقدامات كرے تو اچھے فاسٹ بالرز سامنے آسكتے ہیں۔


واضح رہے کہ دورہ بھارت كے لئے پاكستان كركٹ ٹیم كا تربیتی كیمپ اس ماہ كے آخر میں لگایا جائے گا جس میں فاسٹ بالرز كی تربیت كیلئے پی سی بی نے وسیم اكرم كو كیمپ جوائن كرنے كی دعوت دی تھی۔

Load Next Story