ایکسپریس ایجوکیشن اینڈکیریئر ایکسپو کا شاندار اختتام

ایجوکیشن اینڈ کیریئرایکسپو میں سجائےگئےتعلیمی اداروں کےاسٹالز شرکاکےلیےعلم و ہنر اور تحقیقی معلومات کا خزانہ ثابت ہوئے


Editorial August 12, 2016
نوجوان اور طلبا ہماری قوم کا مستقبل ہیں جن کی بہتر انداز میں تعلیم و تربیت اور رہنمائی ہی انھیں ملک و قوم کے لیے کارآمد بناسکتی ہے۔

لاہور میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام ''ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو 2016ء'' پروقار انداز میں بدھ کو اختتام پذیر ہوگئی۔ ایکسپو کے آخری روز طلبا و طالبات نے کثیر تعداد نے شرکت کی جب کہ سرکاری، نجی جامعات، اسکولز، کالجز کی بڑی تعداد نے تعلیمی ٹورز کے طور پر ایکسپو میں شرکت کی۔ ہر اسٹال پر والدین، طلبا اور اساتذہ کی دلچسپی نے ایکسپو کے اختتامی روز کو نالج بیسڈ فیسٹیول کا روپ دے دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ طالب علموں کو ان کی اعلیٰ تعلیم اور کیریئر کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے گزشتہ کئی سال سے ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کرتا آرہا ہے جسے پاکستان بھر میں عوام کی طرف سے بے پناہ پذیرائی موصول ہورہی ہے۔ ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو میں سجائے گئے تعلیمی اداروں کے اسٹالز شرکا کے لیے علم و ہنر اور تحقیقی معلومات کا خزانہ ثابت ہوئے جس کی بڑی وجہ ایکسپو میں فیملیز کی شرکت تھی جو ایک ہزار سے زائد افراد کی صورت میں ریکارڈ کی گئی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو کے انعقاد سے انھیں سنہری تعلیمی مستقبل کے حوالے سے جو آگہی حاصل ہوئی ہے وہ دربدر پھرنے سے بھی نہیں ملتی۔ دو روزہ ایکسپو میں نہ صرف تعلیم اور کیریئر کے حوالے سے اسٹال لگائے گئے تھے بلکہ نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں، کالجز کے طلباء وطالبات نے ایکٹنگ، ڈانسنگ، ڈاکومنٹری، گلوکاری، مکالمہ و دیگر کیٹیگریز کے مقابلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی پرفارمنس کے ذریعے حاضرین اور ججز سے خوب داد پائی۔ جیتنے والے طلبا و طالبات میں ٹرافی اور ایوارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔ طلبا ایکسپریس گروپ کے مشکور تھے کہ انھیں مستقبل میں آگے بڑھنے کے حوالے سے ایک بہترین موقع میسر آیا ہے۔

نوجوان اور طلبا ہماری قوم کا مستقبل ہیں جن کی بہتر انداز میں تعلیم و تربیت اور رہنمائی ہی انھیں ملک و قوم کے لیے کارآمد بناسکتی ہے۔ ایکسپریس میڈیا گروپ اس سلسلے میں اپنی ذمے داریاں بخوبی نبھا رہا ہے، دیگر اداروں کو بھی نوجوانوں کے مستقبل کے حوالے سے آگے بڑھنا چاہیے تاکہ سب مل کر پاکستان کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں