سیالکوٹ میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر گرفتار سی ٹی ڈی

ملزم دہشت گردوں کے افغانستان میں اپنے کارندوں سے رابطے کرواتا تھا، سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک August 12, 2016
ملزم دہشت گردوں کے افغانستان میں اپنے کارندوں سے رابطے کرواتا تھا، سی ٹی ڈی، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے افغانی کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے افغانی کمانڈر کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عزت اللہ کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے، ملزم افغانستان سے پہلے کوئٹہ آیا اور وہاں سے ٹریننگ لینے کے بعد جنوبی پنجاب میں مقیم تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: گجرات سے کالعدم تنظیم کا مقامی عہدیدار گرفتار، سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم جنوبی پنجاب سے دہشت گردوں کا رابطہ داعش کے کمانڈروں سے رابطہ کرواتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں