فلم انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کیلیے کارپوریٹ سیکٹر بھی ساتھ دے رہا ہے میرا

سہیل خان نے ’’شور شرابا‘‘کے لیے بالی ووڈ ہدایتکارحسنین حیدرآبادوالہ کو ڈائریکٹر سائن کرکے کوپروڈکشن کی طرف قدم بڑھایا


Qaiser Iftikhar August 12, 2016
شورشرابامیں جدیدٹیکنالوجی استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ کہانی اورمیوزک پربھی محنت کی گئی ہے ،گفتگو فوٹو: فائل

معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کوبحران سے نکالنے کے لیے نوجوان نسل میدان میں اترچکی ہے۔

معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ کثیرسرمایہ کاری کے علاوہ کارپوریٹ سیکٹربھی اس محازپرفلم میکرز کے ساتھ کھڑا ہورہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سینما گھربن رہے ہیں اورجہاں بھی کوئی اچھا پروجیکٹ بنتا دکھائی دیتا ہے، کارپوریٹ سیکٹراپنی خدمات پیش کرنے کیلیے سامنے آجاتا ہے، جو کہ بہت ہی خوش آئند بات ہے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے ''ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے کیا۔ میرا نے کہا کہ فلمسازسہیل خان نے کوپروڈکشن کے میدان میں ایک قدم اورآگے بڑھا تے ہوئے بالی ووڈ ہدایتکار حسنین حیدرآباد والہ کواپنی فلم ''شور شرابا'' کے لیے بطورڈائریکٹر سائن کیا اوراس کے ساتھ ساتھ کوریوگرافرریشماں خان کی خدمات بھی حاصل کیں ۔

مہنگائی کے اس دور میں کثیرسرمائے سے بننے والی اس فلم میں جہاں پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفی قریشی، بہار بیگم، نشوبیگم ، راحیلہ آغا ، شاہ میر، زاہد قریشی، عینی طاہرہ کرتے دکھائی دینگے، وہیں عقیل ملک، میبل، اظہررنگیلا، عمران خان، عدنان، احمد بٹ اوررابی پیرزادہ سمیت دیگربھی اپنی صلاحیتوں کا جوہردکھائینگے۔ اس پروجیکٹ کا میں بھی حصہ ہوں اور میری تمام سپورٹ ''شور شرابا'' جیسے انٹرنیشنل معیار کے پروجیکٹ کے ساتھ ہیں۔ اس فلم کی عکسبندی کے لیے جہاں پروڈیوسر نے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا ہے ، وہیں اس کی کہانی اور میوزک پربھی بڑی محنت کے ساتھ کیا گیا ہے۔

معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ اس وقت ہمیں ایسی ہی فلموںکی اشد ضرورت ہے جس میں رومانس، ایکشن اورمزاح کے علاوہ میوزک پربھی خاص توجہ دی گئی ہو۔ ایسی ہی فلموں کو مکمل تفریحی فلم کہا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلمساز سہیل خان اورمہیش بھٹ کے ساتھ مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملا اورمیں ان کے پروفیشنل انداز کوبخوبی جانتی ہوں۔ وہ جس طرح سے لگن اورمحنت کے ساتھ کام کرتے ہیں، اس کے نتائج ہمیشہ ہی مثبت سامنے آتے ہیں۔ مجھے اس فلم سے بہت سی امیدیں ہیں اوراس فلم کی بدولت پاکستان فلم انڈسٹری کو نئے ستارے بھی ملیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |