سلمان کی ’’سلطان‘‘ نے دنیا بھرمیں 570 کروڑکمالیے

 فلم میں انوشکا ،رندیپ ہڈا اور امت سدھ نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں


Showbiz Desk August 12, 2016
 فلم میں انوشکا ،رندیپ ہڈا اور امت سدھ نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں ۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ''سلطان '' نے دنیا بھر میں 570 کروڑ روپے کمالیے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 35 روز قبل نمائش کے لیے پیش کی گئی فلم بھارت میں 300 کروڑ کمانے والی فلموں کے کلب میں شامل ہوگئی ہے جب کہ اس نے عالمی باکس آفس پر 570 روپے کمائی کرلی ہے جو ایک ریکارڈ ہے واضھ رہے کہ علی عباس کی ہدایتکاری میں بنائی گئی فلم ''سلطان''میں انوشکا شرما ،رندیپ ہڈا اور امت سدھ نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

یہ سلمان کی فلم ''بجرنگی بھائی جان'' اور عامرخان کی فلم''پی کے ''کے بعد ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔