ایران گیس خریداری معاہدے میں ترمیم پربات چیت جاری
ترمیمی مسودہ ایران کے سپردکردیا، معاملات کوجلد حتمی شکل دے دی جائے گی
WASHINGTON:
ایران کے ساتھ گیس کی خریداری وفروخت سے متعلق معاہدے میں ترمیم کیلیے مذاکراتی عمل جاری ہے، معاملات کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔
وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں معاہدے میں ترمیم کا مسودہ ایران کے سپرد کیا گیا ہے جبکہ کچھ دیگر ترامیم کیلیے بھی اتفاق ہوا ہے، ایران سے 56 انچ قطر کی گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی جس سے پاکستان کو 750 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہو گی، موجودہ حکومت نے اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کیلیے ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت کا آغاز کیا ہے، ایران پر عائد عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنے کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔
دریں اثناء وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع نے بتایا کہ گوادر نواب شاہ گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کا آغاز جلد ہو جائے گا، یہ منصوبہ چین کے تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے، ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کیلیے بھی پائپ لائن کا یہی روٹ ہو گا، گوادر سے نواب شاہ تک 700 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی، منصوبے کی تکمیل کی مدت میں ردوبدل کا فیصلہ باہمی اتفاق رائے سے کیا جائیگا، گوادر نواب شاہ گیس پائپ لائن منصوبے سے ملک میں توانائی بالخصوص گیس کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی۔