وہاب کا نوبالز کے حوالے سے ’’مرض‘‘ شدت اختیار کرگیا

91 غیرقانونی گیندیں، روچ کوپیچھے چھوڑدیا،دنیا میں دوسرا نمبر،وکٹوں کی ففٹی


Sports Desk August 12, 2016
91 غیرقانونی گیندیں،روچ کوپیچھے چھوڑدیا،دنیا میں دوسرا نمبر،وکٹوں کی ففٹی ۔ فوٹو : اے ایف پی

وہاب ریاض کا نوبالز کے حوالے سے ''مرض'' شدت اختیار کرگیا، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ ایسی گیندیں کرنے والے دوسرے بولر بن گئے، انھوں نے 91 نوبالز سے کیماروچ کو پیچھے چھوڑ دیا، سب سے زیادہ 171 نو بالز ایشانت شرما نے کی ہیں، پاکستانی پیسر نے وکٹوں کی ففٹی بھی مکمل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ نو بال کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے، پیسر نے اوول ٹیسٹ میں 7 نو بالز کیں، یوں وہ 91 غیرقانونی بالز کرنے والے ویسٹ انڈین پیسرکیماروچ کو پیچھے چھوڑ گئے، سب سے زیادہ 171 نو بالز بھارتی اشانت شرما نے کی ہیں، پاکستانی پیسر نے اپنے شکاروں کی ففٹی بھی مکمل کر لی، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے ملک کے پانچویں لیفٹ آرم پیسر ہیں، انگلینڈ نے حالیہ سیریز میں پاکستان کے خلاف چھٹی وکٹ کیلیے 50سے زیادہ کی 4شراکتیں قائم کیں، کسی اور وکٹ کیلیے کارکردگی میں اس طرح کا تسلسل دیکھنے میں نہیں آیا، معین علی نے 77سال بعد اوول میں سنچری بنانے والے نمبر 7انگلش بیٹسمین کا اعزاز اپنے نام کیا۔

اس سے قبل 1938ء میں ہارڈ اسٹاف جونیئر نے ایشز سیریز میں 169 رنز بنائے تھے، اوول میں مجموعی طور پر اس پوزیشن پر کھیلتے ہوئے 4کھلاڑی ہی سنچریاں داغنے میں کامیاب ہوئے ہیں، الیسٹر کک کا اس میدان پر ریکارڈ شاندار رہا، انھوں نے 51.00کی اوسط سے رنز بنائے ہیں، ان میں 2 سنچریاں اور اتنی ہی ففٹیز بھی شامل ہیں تاہم جمعرات کو وہ 35تک محدود رہے، الیکس ہیلز کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہو گیا، اوپنر گذشتہ 7اننگز میں ایک بھی نصف سنچری نہیں بنا سکے، انگلینڈ کی اوپننگ جوڑیاں اوول میں پاکستان کے خلاف گذشتہ 3اننگز میں صرف 21.00 کی اوسط سے رنز بنا سکی ہیں، اس دوران دیگرٹیموں کے خلاف اوسط 126.50 رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں