کرکٹ کے لیے حنیف محمدکی خدمات انمول ہیں آئی سی سی چیف

اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ وہ ہال آف فیم میں شامل ہونے کے حقیقی حقدار تھے،  آئی سی سی چیف


Sports Desk August 12, 2016
اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ وہ ہال آف فیم میں شامل ہونے کے حقیقی حقدار تھے،  آئی سی سی چیف۔ فوٹو:فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عظیم پاکستانی بیٹسمین حنیف محمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے اعلامیے میں کہا کہ حنیف محمد کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا، کھیل کے لیے ان کی خدمات انمول ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرپل سنچری ایک عظیم اننگز تھی، اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ وہ ہال آف فیم میں شامل ہونے کے حقیقی حقدار تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد انتقال کرگئے

واضح ر ہے کہ گزشتہ روزسابق ٹیسٹ کرکٹر اور لٹل ماسٹر حنیف محمد طویل علالت کے بعد 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |