عمر نے ’’اچھا بچہ‘‘بن کر رہنے کی یقین دہانی کرادی

چیئرمین سے ملاقات، معذرت قبول، ٹیم میں شمولیت کیلیے سلیکٹرز کو گرین سگنل دے دیا


Sports Reporter August 12, 2016
چیئرمین سے ملاقات،معذرت قبول،ٹیم میں شمولیت کیلیے سلیکٹرز کو گرین سگنل فوٹو: فائل

ISLAMABAD: عمر اکمل نے پی سی بی کو ''اچھا بچہ'' بن کر رہنے کی یقین دہانی کرادی،چیئرمین شہریار خان نے ملاقات میں معذرت قبول کرتے ہوئے بیٹسمین کی ٹیم میں شمولیت کیلیے سلیکٹرز کو گرین سگنل دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹوئنٹی 20کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس نے اپنی رپورٹ میں عمراکمل اور احمد شہزاد کی جانب سے ڈسپلن کی پے درپے خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد دونوں کرکٹرز کو کسی بھی فارمیٹ کی قومی ٹیم کیلیے زیر غور نہیں لایا گیا، چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے واضح طور پر کہا تھا کہ ٹیم میں واپسی کیلیے دونوں کو اپنا ڈسپلن اور رویہ ٹھیک کرنا ہوگا، بعد ازاں چیف سلیکٹر انضمام الحق اور نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی ان کی ہمنوائی کرتے نظر آئے۔

گذشتہ روز عمر اکمل نے شہریار خان سے ملاقات میں انھیں اپنا رویہ ٹھیک ر کھنے کی یقین دہانی کرا دی اور آئندہ ٹیم کیلیے بہترین پرفارمنس کا عزم بھی ظاہر کیا، بورڈ کے سربراہ نے ان کی معذرت قبول کرتے ہوئے سلیکٹرز سے کہا ہے وہ نوجوان بیٹسمین کو آئندہ قومی ٹیم کیلیے زیر غور لاسکتے ہیں، یاد رہے کہ عمر اکمل ڈراپ ہونے سے قبل صرف ایک فارمیٹ ٹوئنٹی 20میں ہی ملک کی نمائندگی کررہے تھے، انھیں انگلینڈ کیخلاف مختصر طرز کے واحد میچ کیلیے اسکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے، اسی نوعیت کی ایک ملاقات احمد شہزاد کے ساتھ ہونے کا بھی امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں