خاتون ٹینس پلیئرکوزہر دینے کا انکشاف

18 سالہ گیبریلا ٹیلر کونہ صرف ایونٹ سے دستبردار ہونا پڑا بلکہ چار دن آئی سی یو میں بھی گزارنا پڑے تھے


AFP August 12, 2016
18 سالہ گیبریلا ٹیلر کونہ صرف ایونٹ سے دستبردار ہونا پڑا بلکہ چار دن آئی سی یو میں بھی گزارنا پڑے تھے. فوٹو: فائل

رواں برس کے ومبلڈن ایونٹ کے دوران ایک نوجوان خاتون ٹینس پلیئر کو زہر دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

18 سالہ گیبریلا ٹیلر کونہ صرف ایونٹ سے دستبردار ہونا پڑا بلکہ چار دن آئی سی یو میں بھی گزارنا پڑے تھے، وہ ایک ایسے جزو کا شکار ہوئی تھیں جو جانوروں میں پایا جاتا ہے، اس سے اندرونی طور پر اخراج خون اور حرکت قلب بند ہوسکتی ہے، والدہ ملینا ٹیلر کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی ایونٹ کے آغاز پر فٹ اور بہتر کارکردگی کیلیے پُراعتماد تھی۔ پولیس اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ انھیں جان بوجھ کر تو زہر نہیں دیا گیا، لندن پولیس نے واقعہ کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں