جوڈو پاکستان کے شاہ حسین شاہ دوسرے ہی راؤنڈ میں ہمت ہار گئے

100 کلوگرام مقابلے میں انھیں یوکرینی حریف آرتم بلوشنکو نے ہزیمت سے دوچار کیا۔


Sports Desk August 12, 2016
100 کلوگرام مقابلے میں انھیں یوکرینی حریف آرتم بلوشنکو نے ہزیمت سے دوچار کیا۔ فوٹو: فائل

پاکستانی کھلاڑی شاہ حسین شاہ اولمپکس کے جوڈو ایونٹ میں دوسرے ہی راؤنڈ میں ہمت ہار گئے، 100 کلوگرام مقابلے میں انھیں یوکرینی حریف آرتم بلوشنکو نے ہزیمت سے دوچار کیا۔

ابتدائی مرحلے میں انھیں مخالف کھلاڑی کی عدم شرکت کے باعث بائی ملی تھی، 22سالہ جوڈوکا براعظمی کوٹے پر اولمپک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کررہے تھے، ان کے والد باکسر حسین شاہ نے 1988میں سیؤل اولمپکس میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا، وہ اولمپکس مقابلوں میں انفرادی کھیلوں میں تمغہ جیتنے والے آخری پاکستانی کھلاڑی بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں