عمران کا نوازشریف کیخلاف قومی اسمبلی میں ریفرنس جمع کرانیکااعلان

وزیراعظم پارلیمنٹ کوجوابدہ نہیں توایوان کیسے مضبوط ہوگا، پنجاب پولیس حکمرانوں کاعسکری ونگ ہے


News Agencies August 12, 2016
وزیراعظم پارلیمنٹ کوجوابدہ نہیں توایوان کیسے مضبوط ہوگا، پنجاب پولیس حکمرانوں کاعسکری ونگ ہے: فوٹو: فائل

LONDON: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف اسپیکرقومی اسمبلی کے پاس ریفرنس جمع کرانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف ایک اورریفرنس تیار کر رہے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں میری اوران کی سماعت ایک ساتھ ہو، پارلیمنٹ کو وزیر اعظم ہی مضبوط کرتے ہیں مگر وہ خود پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکرجھوٹ بولتے ہیں، وزیراعظم ہی پارلیمنٹ کوجواب دہ نہیں تو ایوان کیسے مضبوط ہوگا، وزیراعظم نے خودپارلیمنٹ کوکمزور کیا ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ہم 5 مہینے سے پانامہ لیکس کے معاملے میںجواب مانگ رہے ہیں مگر جواب دینے کے بجائے اپوزیشن پرحملے کیے جارہے ہیں، طوطا مینا کی کہانی سنانے سے پارلیمنٹ مضبوط نہیں ہوگی، وزیر اعظم نواز شریف پر ٹیکس اور کرپشن کے الزامات ہیں۔

ایف بی آر اور نیب کووزیراعظم کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے تھی۔ عمران خان نے کہا کہ موقع دیکھ کر ہی اسمبلی میںجائوںگا، کوئٹہ کے جو حالات دیکھے وہ بیان نہیںکرسکتا، عسکری اداروںکے خلاف بیانات ٹھیک نہیں۔ پنجاب پولیس حکمرانوں کا عسکری ونگ بنا ہواہے، حکومت کا کام الزام لگانا نہیںمجرموںکوپکڑکرسزا دلانا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں اپنی حلال کی کمائی پاکستان لایا اور یہ لوگ حرام کی کمائی کرکے پیسہ پاکستان سے باہر لے گئے۔ حکمرانوں سے پوچھنا چاہیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیوں نہیں ہوا۔ انھوں نے کہاکہ پانامہ لیکس میں میرانام نہیں ہے، ابھی تک مدارس اصلاحات نہیں ہورہی ہیں نیشنل ایکشن پلان میں مدارس اصلاحات بھی شامل ہیں، آئی جی پنجاب نے خوداعتراف کیاہے کہ پولیس میں سیاسی عمل دخل ہے، سندھ اورپنجاب کی پولیس دہشت گردوں سے نہیں لڑسکتی۔دریں اثنا افغان عمائدین کے وفد سے ملاقات کے بعد عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ افغان مہاجرین کوہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں