آزادی ٹرین ملک بھرمیں امن و اتحاد کا پیغام پہنچانے چل پڑی

پرویزرشید، سعدرفیق،عرفان صدیقی نے افتتاح کیا،ٹرین چاروں صوبوں،کشمیر، گلگت بلتستان کی ثقافت اجاگر کرے گی


فوجی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے بھی ٹرین میں گیلریاں قائم، وزیر ریلوے مبارکباد کے مستحق ہیں، وزیر اطلاعات ۔ فوٹو : فائل

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید اور وزیراعظم کے مشیرعرفان صدیقی نے یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے تیار کردہ آزادی ٹرین کا افتتاح کردیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشیدنے کہا کہ آزادی ٹرین ملک کے ہرکونے کونے تک امن، محبت اوراتحادکاپیغام پہنچائے گی۔ بیمارمحکمہ ریلوے کو جس اندازسے خواجہ سعد رفیق نے صحت مند کیا وہ واقعی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی وجہ سے ٹرین کے افتتاح پر لوک فنکاروں کے فن کامظاہرہ روک دیا، 2012-13 میں ریلوے کی آمدن 18ارب تھی لیکن تین سال محنت،لگن اورجذبے کے ساتھ کام کرکے اب آمدن 36ارب پرلے گئے ہیں اور مال گاڑی جوخسارے میں جارہی تھی اس مدمیںبھی11ارب آمدن حاصل کی ہے اور اسی طرح مسافروں کی تعداد بھی دوگنا کرتے ہوئے اسے سواکروڑتک لے آئے ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہاکہ آزادی ٹرین ملک کے ماضی،حال اورروشن مستقبل کی علامت ہے، آزادی کے نام پرانقلاب مارچ کرنے والوںکو سیاست کی بجائے اس ماہ کااحترام کرناچاہیے،اتنی خدمات سرانجام دینے پرمیں وزیراطلاعات سے بھی اپیل کروںگاکہ خواجہ سعدرفیق کوکوئی اعزازیامیڈل دیاجائے۔

وزرات ریلویز، وزارت اطلاعات ونشریات اور آئی ایس پی آر کے مشترکہ تعاون سے تیارکردہ آزادی ٹرین آزادی ٹرین تین حصوں پر مشتمل ہے جس میں 6فلوٹس، 6 گیلریزاور6آپریشنل بوگیا ںہیں۔ فلوٹس پر چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی ثقافت کواجاگر کیاگیا ہے جبکہ آپریشن ضرب عضب میں بیش بہا قربانیاں دینے والے مسلح افواج کے شہدا کے حوالے سے بھی دو کوچز میں گیلریاں قائم کی گئی ہیں جس میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ ایک کوچ پاک چائنا اکنامک کوریڈوراور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی نمائندگی کررہی ہے۔آزادی ٹرین تمام بڑے اسٹیشنوں پر3 سے 4گھنٹے رکے گی جہاںرنگارنگ میوزیکل پروگرام اورثقافتی رقص پیش کئے جائیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں