میرا کام دیکھیں عمرپرنہ جائیں چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن کے پاس ایک عظیم ٹیم موجود ہےاور ہم دھاندلی سے...


/ July 23, 2012
الیکشن کمیشن کے پاس ایک عظیم ٹیم موجود ہےاور ہم دھاندلی سے آزاد، شفاف انتخابات کرائیں گے۔ فائل فوٹو

جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم نے چیف الیکشن کمشنرکے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ان کاکہناہےکہ شفاف انتخابات آخری مشن ہے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نےفخر الدین جی ابراہیم سے حلف لے لیا ۔ تقریب میں اعلی عدلیہ کے ججوں ،وکلااورالیکشن کمیشن حکام نے شرکت کی۔ حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخرالدین جی ابراہیم نےکہاان کاکام دیکھیں عمرپرنہ جائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ شفاف انتخابات نہ ہوئےتوبچوں کا مستقبل بھول جائیں۔ سپریم کورٹ جو بھی احکامات دےگی ان پر الیکشن کمیشن عمل کرے گا۔

فخرالدین نے کہا کہ کمیشن عام انتخابات کو منعقد کرنے کے لئے تیار ہے، وزیر اعظم انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے تشکیل دی گئی کوڈ کے انعقاد کے حوالے سے سوال کے جواب میں ابراہیم نے کہا کہ کمیشن کے پاس ایک عظیم ٹیم موجود ہےاور ہم دھاندلی سے آزاد، شفاف انتخابات کرائیں گے۔

فخر الدین جی ابراہیم پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کی طرف سے نامزد تین ناموں میں سے ایک تھا. دیگر نام میں جسٹس (ر) نسیم سکندر اور قائم مقام سی ای سی کے جسٹس شاکر اللہ جان شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں