شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے زہریلی گیس کا حملہ 34 ہلاک

داعش کے گڑھ الرقہ پربمباری سے70 زخمی، حلب کے ڈاکٹروںکی اوباماسے مددکی اپیل


News Agencies August 12, 2016
زہریلی گیس حملہ حلب میں ہوا،2 سال میںشام اورعراق میں45 ہزارداعش جنگجو مارے گئے فوٹو: فائل

شام میں روسی جنگی طیاروں کی بمباری اور مشتبہ طور پرکلورین گیس کے حملے میں 34 افراد ہلاک اور125 زخمی ہوگئے۔

شام میں داعش کے مضبوط گڑھ اور دارالحکومت قراردیے جانے والے شہر الرقہ پر روسی طیاروں نے بمباری کی جس میں30افرادہلاک اور70 زخمی ہوگئے۔ شام میں کام کرنے والے ریسکیو ورکرز نے کہا ہے کہ مشتبہ طور پر کلورین گیس کے ایک حملے میں مزید4 شہری ہلاک اور 55 زخمی ہو گئے۔ حلب شہر میں اپوزیشن کے قبضے والے علاقے میں ان مرنے والوں میں ایک ماں اور اس کے2 بچے شامل ہیں۔ روس کی وزارت دفاع نے شام کے جنگ زدہ شمالی شہر حلب میں روزانہ 3 گھنٹے کیلیے زمینی اور فضائی کارروائی روکنے کا اعلان کیاہے تاکہ محصورشہریوں کوامدادی سامان پہنچایاجاسکے۔

دوسری طرف شامی شہر حلب میں بچ جانے والے29 ڈاکٹروں نے امریکی صدر باراک اوباما سے درخواست کی ہے کہ وہ وہاں پھنسے ہوئے ڈھائی لاکھ شہریوںکی مددکریں۔ ایک رپورٹ کے مطابق شام اور عراق میںعسکریت پسند تنظیم داعش کے خلاف امریکی قیادت میں2سال سے جاری عسکری کارروائیوں میںاب تک اس تنظیم کے 45 ہزارجہادی مارے جاچکے ہیں۔ یہ بات امریکی فوج کے ایک سینئرکمانڈنگ جنرل نے بتائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔