امریکا کا پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ

پاکستان کو تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک August 12, 2016
افغانستان میں طالبان اور داعش کے گٹھ جوڑ سے آگاہ ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: امریکا نے پاکستان سے تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کا کہہ کر ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کردیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ڈائریکٹر پریس ایلزیبتھ ٹراؤڈو کا صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان اور داعش کے گٹھ جوڑ سے آگاہ ہیں اور افغانستان میں عدم استحکام پاکستان کےمفادمیں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں دیر پا امن کے لئے پاکستان اور پڑوسی ممالک کو بڑھتی ہوئی اسلحے کی دوڑ کو جامع طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: دہشت گردوں کے حوالے سے پاکستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے رہے ہیں

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لیکن پاکستان کو تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف بارہا کہہ چکے ہیں کہ خطرات سے جامع اندازمیں نمٹنا ہو گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں