خیبرایجنسی میں 2 خواتین خود کش بمبار سمیت 4 افراد گرفتار

حملہ آوروں نے 14 اگست کو سرکاری تقریبات،اسپتالوں اوردیگرتنصیبات کو نشانہ بنانےکی منصوبہ کررکھی تھی، پولیٹیکل انتظامیہ


ویب ڈیسک August 12, 2016
حملہ آوروں نے 14 اگست کو سرکاری تقریبات،اسپتالوں اوردیگرتنصیبات کو نشانہ بنانےکی منصوبہ کررکھی تھی، پولیٹیکل انتظامیہ فوٹو؛ فائل

KATLANG: جمرود کےعلاقے شاکس میں لیویز اور خاصہ دار فورس کی جانب سے کارروائی میں 2 خواتین خود کش بمبار سمیت 4 افراد گرفتار کرلیے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبرایجنسی میں جمرود کےعلاقے میں شاکس میں لیویزاورخاصہ دار فورس کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں جشن آزادی کے موقع پرتباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ کارروائی میں 2 خواتین خود کش بمبارسمیت 4 افراد گرفتارجب کہ پولیٹیکل ایجنٹ آفس کے 2 اہلکار بھی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیے گئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:کراچی میں 14 اگست کو تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

جمرود کی پولیٹیکل انتظامیہ نے کارروائی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ آوروں سے 5 خودکش جیکٹس اوربارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، خودکش حملہ آوروں نے 14 اگست کو سرکاری تقریبات، اسپتالوں سمیت دیگر تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی، دہشت گرد کارروائی کے لیے سرحد پارسے بجھوائے گئے تھے جب کہ دہشت گردوں کو جمرود کی سب سے بڑی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں