پشاورسے نومولود اورشیرخوار بچوں کے اغوا اور چوری میں ملوث گروہ گرفتار

گروہ کے ارکان بچوں کو سرکاری اسپتالوں ، میٹرنٹی ہومز سے چوری یا اغوا کرکے فروخت کرتے تھے، ایس ایس پی آپریشن


ویب ڈیسک August 12, 2016
کارروائی میں گروہ کی سرغنہ وجیحہ یاسمین سمیت دیگرارکان کو بھی گرفتارکیا ہے، ایس ایس پی آپریشن: فوٹو: ایکسپریس

PESHAWAR: نومولود اور شیرخوار بچوں کے اغوا اور چوری میں ملوث گروہ کے ارکان گرفتار کرلیے گئے جو بچوں کو اغوا کرنے کے بعد فروخت کر کے لاکھوں روپے وصول کرتے تھے۔

ایس ایس پی آپریشن پشاور عباس مجید مروت نے نومولود اور شیر خوار بچوں کے اغوا کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پشاورمیں تحقیقات کے دوران ایک کال ٹریس کی گئی جس نے واقعے کا پردہ فاش کیا، کارروائی میں گروہ کی سرغنہ وجیحہ یاسمین سمیت دیگرارکان کو بھی گرفتار کیا ہے جو نومولود اور شیرخوار بچوں کو اغوا کرنے کے بعد فروخت کر کے لاکھوں روپے وصول کرتے تھے، گروہ میں 4 خواتین، ایک ایل ایچ وی اور ایک نرس شامل ہیں جو کہ اب تک 9 بچوں اور بچیوں کو فروخت کر چکے ہیں۔

گروہ کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ انہوں نے اسلام آباد میں پروفیسر کو ایک بچہ، لندن میں دو بچے جب کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کی ایک نرس سمیت متعدد لوگوں کو بچے فروخت کیے ہیں۔ گروہ کی جانب سے یہ بھی اعتراف کیا گیا ہے کہ وہ نہ صرف غریبوں سے بلکہ اسپتالوں سے بھی بچے چوری کرتی تھیں۔

ایس ایس پی آپریشن عباس مجید مروت نے مزید بتایا کہ گروہ کے ارکان بچوں کو سرکاری اسپتالوں ، میٹرنٹی ہومز سے چوری یا اغوا کرکے فروخت کرتے تھے جب کہ گزشتہ روز ایک بچے کا 3 لاکھ روپے میں سودا ہو رہا تھا کہ اچانک پولیس نے چھاپہ مارا اورمغوی بچے کو بھی بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردیا اور گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 6 خواتین کو گرفتار کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |