لارا دتہ نئی فلم ’’ڈیوڈ‘‘ میں دھوم مچانے کیلئے تیار

فلم ’’ڈیوڈ‘‘ہندی اور تامل دونوں زبانوں میں ریلیز کی جائے گی ۔ فلم میں لارا دتہ نے لیڈنگ لیڈی رول کیا ہے ۔

شائقین کو نیا اسٹائل بھی پسند آئے گا،نئی فلموں میں کام کرتی رہوں گی ،34سالہ بالی وڈ اداکارہ کی گفتگو فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ لارادتہ کی نئی فلم'' ڈیوڈ''مکمل ہوچکی ہے ۔یہ فلم یکم فروری 2013کو ریلیز کی جائے گی ۔

اداکارہ نے اس فلم میں اہم کردار نبھایا ہے ۔بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ کا کہنا ہے کہ نئی فلم میں اپنی پرفارمنس سے دھوم مچادوں گی ۔شائقین کو میرا یہ اسٹائل بھی پسند آئے گا ۔انھوں نے کہا کہ نئی فلمیں ریلیز ہونے پر ہی نئے پراجیکٹس پر کام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں ۔

قبل ازیں فلم ''بندہ یہ بنداس ''بھی مکمل ہوئی ان دونوں فلموں میں یادگار پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ان دنوں آرام کررہی ہوں اور شوہر میرا بہت خیال رکھتے ہیں اس کے باوجود فٹنس کی ایک ڈی وی ڈی تیار کی ہے ۔انھوں نے بتایا کہ مسلسل شوٹنگ میں حصہ لیا اور کام مکمل کرادیا ہے ۔




اداکارہ نے کہا کہ اس کے بعد نئی فلموں میں کام کرتی رہوں گی ۔''ڈیوڈ''ہندی اور تامل دونوں زبانوں میں ریلیز کی جائے گی ۔اس فلم میں لیڈنگ لیڈی رول کیا ہے ۔لارادتہ کا کہنا ہے فلم کی کہانی بہت دلچسپ ہے اس کا میوزک بھی اچھا ہے اور شائقین کو ضرور پسند آئے گی ۔اداکارہ نے بتایا کہ اس فلم میں وکرم کے ساتھ جلوہ گر ہورہی ہوں۔ میرے ساتھ تبو بھی اہم کردار نبھارہی ہیں ۔فلم کی پوری ٹیم نے پوری طرح توجہ اور لگن کے ساتھ اپنا کام عکسبند کروایا ہے۔ 34سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کروں گی۔ ان کی خوشی کے لیے کام کرتی ہوں اور ان کی پسند ہی میرا اثاثہ ہے۔ واضح رہے کہ 16اپریل 1978کو ونگ کمانڈر ایل کے دتہ کے گھر پیدا ہوئیں ۔

2000میں مس یونیورس کا ٹائٹل جیتا ۔اداکارہ نے 2003میں پہلی ہندی فلم''انداز''میں پرفارم کرکے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔ایل کے دتہ 1981میں بنگلور آگئے تھے اس لیے اداکارہ نے ابتدائی تعلیم اسی شہر میں حاصل کی ،پھر ممبئی یونیورسٹی سے کامرس میں گریجویشن کی۔ لارا دتہ کو ہندی ،فرانسیسی ،انگریزی سمیت سائوتھ کی کئی زبانوں پر عبور حاصل ہے ۔فلم ''انداز ''کے لیے لارا دتہ نے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔اسی سال فلم ''ممبئی سے آیا میرا دوست ''میں جلوہ گرہوئیں۔ 2004میں فلم''خاکی ''کے لیے آئٹم سانگ ''ایسا جادو''میں پرفارم کیا اور لوگوں کے دل موہ لیے ۔اسی برس فلم ''مستی ''،''برداشت''،''آرستچی''اور ''آن ''میں کردار نبھائے۔

2005 کے دوران فلم ''انسان '' ،''اعلان'' ،''جرم''، ''کال'' ،''نوانٹری''، ''ایک اجنبی'' اور فلم ''دوستی ''میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 2006میں فلم ''فنا''، ''الگ'' اور ''بھاگم بھاگ ''میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ 2007کے دوران فلم ''جھوم برابرجھوم''،''پارٹنر '' اور فلم ''اوم شانتی اوم ''میں پرفام کیا۔ 2008میں فلم ''رب نے بنادی جوڑی '' میں کام کیا 2009میں فلم ''بلو باربر''،''ستیامیوا جیتھ''، ''ڈونٹ ڈسٹرب'' اور ''بلیو''میں کام کیا۔ 2010کے دوران فلم ''ہائوس فل''کی۔ 2011میں اداکارہ کی فلم ''چلو دلی ''اور ''ڈان ٹو ''ریلیز ہوئی ۔اداکارہ لارا دتہ نے 2012میں دو فلموں میں اہم کردار نبھائے ہیں ان میں ''بندہ یہ بنداس'' اور ''ڈیوڈ''شامل ہیں۔ فلم ''ڈیوڈ ''آیندہ برس یکم فروری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔
Load Next Story