پاکستان فلم انڈسٹری ختم نہیں ہو سکتی سید نور
ہم فلم انڈسٹری کی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں اور اس میں ضرور کامیاب ہوں گے
پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایات کار اور پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چئیرمین سید نور نے کہا کہ جب تک پاکستان میںایک بھی فلم بنانے والا شخص موجود ہے فلم انڈسٹری ختم نہیں ہوسکتی۔
ہم فلم انڈسٹری کی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں اور اس میں ضرور کامیاب ہوں گے میں نے کبھی بھارتی فلموں کی مخالفت کی ہم ان سے خوف زدہ نہیں ہیں لیکن شکوہ ہے تو اپنے ملک کے سنیما مالکان سے جو پاکستانی فلموں کے مقابلے میں بھارتی فلموں کو اہمیت دیتے ہیں ہمارے ملک کی فلموں کے ساتھ ان کا رویہ افسوس ناک ہے پاکستانی کی اچھی اور معیاری فلم کو بھی کامیابی کے باوجود سنیما سے اتاردیتے ہیں پاکستانی فلموں میں سرمایہ کاری اس لیے نہیں ہورہی کہ انھیں مالی طور سے نقصان ہورہا ہے اگر پاکستانی فلمیں سنیمائوں پر چلیں گی تو وہ ضرور بزنس کریں گی تو فلموں میں لوگ سرمایہ کاری کریں گے ہم مایوس نہیں ہیں بہت جلد ہم اپنی انڈسٹری کو بحال اور کامیاب کرنے کی کوششوں میں سرخوں ہوں گے ۔
انھوں نے کہا مجھ سمیت فلم انڈسٹری کے لوگ سنجیدگی سے اس کی بحالی کے لیے کوشش کررہے ہیں جو لوگ ہماری مخالفت کررہے ہیں ان کو مایوسی ہوگی،انھوں نے کہا جب فلمیں ہی نہیں بنیں گی تو کسی ایوارڈ کی تقریب کا کیا فائدہ پاکستان کے مشہور ایوارڈ بند ہوگئے کیونکہ کام ہی نہیں ہورہا، لیکن جلد تمام بڑے ایوارڈ ایک بار پھر شروع ہوجائیں گے۔