مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مساجد کو تالے لگادیئے

بھارتی فوج نے احتجاجی ریلیوں کے خوف سے حریت رہنماؤں کو  نظر بند کردیا، انٹرنیٹ سروس بھی معطل


ویب ڈیسک August 12, 2016
مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے اب تک 70 کشمیری شہید جب کہ ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کی انتہا کرتے ہوئے وادی میں کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لئے مساجد کو تالے لگادیئے ہیں جب کہ وادی میں مسلسل 35 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 35 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے جب کہ جنت نظیر وادی فوجی چھاؤنی میں بدل کر رہ گئی ہے۔ قابض بھارتی فوج نے حریت پسند رہنماؤں کی جانب سے احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کے خوف سے سری نگر کی جامع مسجد سمیت تمام مساجد کوتالے لگا دیئے ہیں جب کہ حریت قیادت کو یا تو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے یا پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جانوروں کا شکارکرنے والی پیلٹ گن کا کشمیریوں پربے دریغ استعمال

مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ کی فراہمی بھی معطل کر رکھی ہے جب کہ اخبارات و رسائل کے دفاتر بھی زبردستی بند کرا دیئے گئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں اب تک 70 سے زائد کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ قابض فوج کی جانب سے مظاہرین پر پیلٹ گن کا استعمال کیا جارہا ہے جس سے سیکڑوں کشمیری اپنی بینائیوں سے محروم ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |