سلمان کی فلم ’’دبنگ ٹو‘‘ 21دسمبرکو ریلیز ہوگی

دبنگ ٹو سلمان خان کی فیملی پروڈکشن ہے، ڈائریکٹر ان کے بھائی ارباز جبکہ پروڈیوسر ان کی بھابھی ملائیکہ اروڑا ہیں۔


Net News December 03, 2012
سلمان خان کی فلم ایک تھا ٹائیگر اب تک 187کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اسٹار سلمان خان نئی فلم'' دبنگ ٹو'' ہیوی بزنس کرنے کی امید کے ساتھ 21 دسمبر کو میدان میں اترے گی۔

دبنگ ٹو سلمان خان کی فیملی پروڈکشن ہے کیونکہ ڈائریکٹر ان کے بھائی ارباز جب کہ پروڈیوسر ان کی بھابھی ملائیکہ اروڑا ہیں۔ سلمان بھائی کی ''دبنگ ٹو ''کے حوالے سے بالی وڈ کے پنڈت انکشاف کررہے ہیں کہ یہ فلم کم سے کم ایک سو اسی کروڑ کا بزنس کرے گی۔ بالی وڈ باکس آفس ذرایع کے مطابق دبنگ ٹو بالی ووڈ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بھی بن سکتی ہے۔

فلم کے سیٹلائٹ رائٹس پینتالیس کروڑ میں فروخت ہوچکے ہوں، سینما ہالز میں ایڈوانس بکنگ بھی جاری ہے۔ دبنگ کے بعد سلو بھائی کی دبنگ ٹو فلم انڈسٹری میں دھوم مچادے گی۔ سلمان خان کی فلم ایک تھا ٹائیگر اب تک ایک سو ستاسی کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں