شہر میں تین نئے سینما گھروں کی تعمیر مکمل

پاکستان میں سنیما گھروں کے آباد ہونے سے نہ صرف لوگوں کو بہترین تفریح ملے گی۔


Pervaiz Mazhar December 03, 2012
کراچی کے پوش علاقوں میں مزید سنیما گھروں کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: کراچی سمیت دیگر شہروں میں سنیما انڈسٹری میں تیزی سے سرمایہ کاری جاری ہے۔

کراچی کے ایٹریم سنیماؤں کے قیام کے بعد عوام کی جانب سے ان کی پذیرائی کے بعدکراچی میں خاص طور سے متعدد سرمایہ کار سنیما گھروں کی تعمیر میں دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں کراچی میں آیندہ چند روز میںکلفٹں دو تلوار کے پاس تعمیر ہونیوالے تین نئے منی جدید سنیما گھر مکمل ہوچکے ہیںجن کی تزئین و آرائش جلد مکمل ہوجائے گی۔

2

جس کے بعد ان سنیماؤں میں انگریزی، بھارتی اور پاکستانی فلموں کی نمائش کی جائے گی،کراچی میںتعمیر ہونے والے یہ نئے سنیما گھر اپنی جدت اور انفرادیت کی وجہ سے شہر کی رونقوں میں اضافہ کا سبب بنیں گے کراچی میں سنیما کلچر کے فروغ میں بھی ان سنیمائوں کا اہم کردار ہوگا،جب کہ کراچی کے پوش علاقوں میں مزید سنیما گھروں کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔

سنیما مالکان کا کہنا ہے یہ ایک خوشگوار تبدیلی ہے پاکستان میں سنیما گھروں کے آباد ہونے سے نہ صرف لوگوں کو بہترین تفریح ملے گی بلکہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کو بھی سہارا ملے گا فلم انڈسٹری کے لوگوں کو سنیما مالکان سے جو شکایات ہے وہ بھی دور ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں