بھارت نے پاکستان کے خلاف غیر رسمی جنگ کا آغاز کردیا ہے کمانڈر سدرن کمانڈ

کچھ عناصرکو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی اورپاکستان کے خلاف اندراورباہردونوں اطراف سےسازشیں ہورہی ہیں،جنرل عامر ریاض


ویب ڈیسک August 12, 2016
دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے، کمانڈر سدرن کمانڈ۔ فوٹو: ایکسپریس

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پاکستان کے خلاف غیر رسمی اعلان جنگ ہے۔

کوئٹہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ بہت بڑا نقصان ہے اور اس پر مجھ سمیت پوری قوم کو دکھ اورافسوس ہے تاہم دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور پاکستان کے خلاف اندراورباہر دونوں اطراف سے سازشیں ہو رہی ہیں اس لئے اپنے اختلافات بھلا کر یکجا ہونا ہو گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: دشمن کا ہرحربہ ناکام ہوگا اور وہ شکست کھا رہا ہے

کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف غیر رسمی جنگ کا آغاز کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں قیام امن کے لئے مجھے آپ کی اور آپ کو میری طاقت بننا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں