راولپنڈی میں خواتین کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے والا جنونی گرفتار
جنونی شخص کو تفتیش کاروں نے خاکے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کہوٹہ کے علاقے مٹور سے گرفتار کیا۔
خواتین پر چھرے سے حملے کرنے والاجنونی نوجوان پکڑاگیا جس نے وارداتوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 24 سالہ محمد علی اب تک درجنوں خواتین کو چھرے مار کر زخمی جب کہ ایک نرس کو قتل کر چکا ہے۔ ملزم محمد علی کو محکمہ انسداد ددہشت گردی کے ماہر تفتیش کاروں نے خاکے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کہوٹہ کے علاقے مٹور سے گرفتار کیا۔ ملزم محمد علی مورگاہ میں اپنے خالو کے گھر مہمان بن کر آتا اور جتنے دن رہتا تھا رات کی تاریکی میں چھرا لے کر گلیوں میں نکل جاتا، راستے میں آنے والی خواتین اس کی جنونیت کا نشانہ بنتی تھیں۔
قتل کی جانے والے والی سرکاری اسپتال کی نرس صنم کی زخمی ساتھی اور دیگر تین زخمی خواتین نے ملزم محمد علی کو پہچان لیا ہے۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم گرشتہ 6 ماہ میں چار سے پانچ مرتبہ کہوٹہ سے مورگاہ آیا اور اس دوران اس نے اپنی جنونیت کو تسکین پہنچانے کے لئے خواتین کو راستوں پر چھرے سے وار کر کے زخمی کرتا رہا جب کہ ملزم کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے 6 مقدمات درج ہیں اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کا خالو اس ساری صورتحال سے لا علم تھا۔