میٹرک سائنس اور اسپیشل طلبا کے نتائج کا اعلان طلبا طالبات پر بازی لے گئے

امتحانات میں کامیابی کاتناسب ستراعشاریہ ،آٹھ ،نوفیصدرہا۔

کامیابی کاتناسب ستراعشاریہ ،آٹھ ،نوفیصدرہا۔فوٹو ایکسپریس

میٹرک بورڈآفس کراچی میں میٹرک نتائج کا اعلان کرنے کیلئے تقریب منعقدہ ہوئی، نتائج کااعلان چیئرمین میٹرک بورڈفصیح الدین نے کیا۔

نتائج کے مطابق ایڈن گرامراسکول کے محمدکاشف نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،ایف ایف پبلک اسکول کے معراج خالداور کراچی پبلک اسکول کی ثناخان مشترکہ طورپردوسرے نمبرپررہیں جبکہ تیسری پوزیشن شاہین پبلک اسکول کی مہہ جبین نے حاصل کی۔

میٹرک کے امتحانات میں خصوصی طلبہ میں پہلی پوزیشن بتول اشفاق،دوسری پوزیشن حراصدیقی اوریسریٰ تنویرنے تیسری پوزیشن حاصل کی ،ان تینوں خصوصی طلبہ کاتعلق دیبااکیڈمی گلشن اقبال سے ہے


امتحانات میں کل ایک لاکھ اٹھائیس ہزارتین سواکسٹھ امیدواروں نے شرکت کی،مجموعی طورپرنوے ہزارنوسوچھیانوے کامیاب قرارپائے ،کامیابی کاتناسب ستراعشاریہ ،آٹھ ،نوفیصدرہا۔

 

 
Load Next Story