عدالت نے بلیک لسٹ امریکی شہری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی

عدالت نے ملزم میتھیو اور امیگریشن اہلکار احتشام الحق کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

عدالت نے ملزم میتھیو اور امیگریشن اہلکار احتشام الحق کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ فوٹو:آئی این پی/فائل

عدالت نے بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ اور ایف آئی اے کے امیگریشن اہلکار احتشام الحق کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر تے ہوئے دونوں کو 14 روز کے لئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو راولپنڈی میں سول جج نوید اقبال کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے ملزم کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزم میتھیو اور ایف آئی اے کے امیگریشن اہلکاراحتشام الحق کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: ہوسٹن میں پاکستانی خاتون آفیسر ویزہ جاری کرنے کی ذمہ دار قرار

ایف آئی اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ میتھیو بیرٹ کو ویزا دینے والی ہوسٹن کی قونصلر سعدیہ الطاف کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جنہیں 15 اگست کو پاکستان آکر شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ اور امیگریشن اہلکاراحتشام الحق کی درخواست ضمانت کل دائر کی جائےگی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: چوہدری نثارکا امریکی شہری کی پاکستان آمد کے معاملے کا جائزہ
Load Next Story