آنیوالا سال فلم انڈسٹری کی کامیابی کا سال ہوگاسنگیتا

ٹیلی ویژن کی ترقی سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ٹیلی ویژن پر بہت اچھا اور معیاری کا م ہورہا ہے۔


Cultural Reporter December 03, 2012
ہمیں وقت کے ساتھ اپنے آپ کو بدلنا ہوگا، سنگیتا۔ فوٹو: فائل

فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ وہدایت کارہ سنگیتا نے کہا کہ جو لوگ فلمیں بنانے کی منصوبہ کررہے ہیں یا جواچھی سوچ رکھتے ہیں ایسے لوگ ابھی فلم انڈسٹری میں موجود ہیں ان کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی اور آیندہ سال پاکستانی کی فلم انڈسٹری کی کامیابی کا سال ہوگا پاکستانی فلمیں سنیمائوں پر نظر آئیں گی۔

یہ بات انھوں نے اپنے انٹرویو میں کہی،انھوں نے کہا ٹیلی ویژن کی ترقی سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ٹیلی ویژن پر بہت اچھا اور معیاری کا م ہورہا ہے، فلموں میں بھی ایسی تبدیلی آسکتی ہے ہمیں وقت کے ساتھ اپنے آپ کو بدلنا ہوگا حکومت پر بھروسہ کرنے کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت کوئی لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جس نے ماضی میں بھی سب کو حیران کردیا تھا اور اب بھی ان سے ہمیں بہت سی توقعات وابستہ ہیں،فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے جس عزم اور حوصلہ کے ساتھ کام شروع کیا ہے امید ہے کہ سب لوگ اس کا ساتھ دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں