ہر طرح کا کردار نبھانا جانتی ہوں بپاشا باسو

نئے تجربات کرنے میں کوئی برائی نہیں ،اس لیے فنکار کو کسی خاص کردار کے لیے مخصوص کردینا غلط ہوگا.


Net News December 04, 2012
بپاشا باسو وکرم بھٹ کی نئی سائنس فکشن فلم میں کردار نبھا رہی ہیں۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ ہر طرح کا کردار نبھانا جانتی ہوں ۔

انھوں نے کہا کہ نئے تجربات کرنے میں کوئی برائی نہیں ،اس لیے فنکار کو کسی خاص کردار کے لیے مخصوص کردینا غلط ہوگا ۔بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ وہ وکرم بھٹ کی نئی سائنس فکشن فلم میں کردار نبھانے کے لیے تیار ہیں ۔انھوں نے کہا کہ فلمی کرداروں کی ورائٹی کے حوالے سے بہت کام کیا ہے اور ہر طرح کاکردار نبھانے کے مواقع میسر آئے ہیں ۔

ادھر ہدایتکار وکرم بھٹ کا کہنا ہے کہ بپاشا باسو واحد اداکارہ ہیں جو نئے تجربات کے لیے تیار رہتی ہیں اور ہر طرح کا کردار نبھانے کی کوشش کرتی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اداکاراؤں کا یہ رویہ بہت اچھا ہوتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ بپاشا کے ساتھ ایک عمدہ فلم بنانے میں کامیاب رہوں گا۔وکرم بھٹ نے کہا کہ بپاشا نے کئی طرح کے کردار نبھائے ہیں اور اس حوالے سے ان کا تجربہ زیادہ ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔