ملکی حالات کے اصل ذمہ دار چوہدری نثار ہیں خورشید شاہ

ملک تباہی کے دہانے پر ہے اور چوہدری نثار الزام تراشیاں کررہے ہیں، اپوزیشن لیڈر


ویب ڈیسک August 12, 2016
ملک تباہی کے دہانے پر ہے اور چوہدری نثار الزام تراشیاں کررہے ہیں، اپوزیشن لیڈر، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ ملکی حالات کے اصل ذمہ دار چوہدری نثار ہیں وہ جھوٹ بول کر اپنی ناکامیاں چھپا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہےکہ ملک تباہی کے دہانے پر ہے اور چوہدری نثار الزام تراشیاں کررہے ہیں، میں ان کی جگہ وزیرداخلہ ہوتا تو استعفیٰ دے دیتا لیکن چوہدری نثار میں اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ وہ ذمہ داری قبول کریں اور استعفیٰ دیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بلاول اور ایان کے ٹکٹ ایک ہی اکاؤنٹ سے خریدے جاتے ہیں، چوہدری نثار

خورشید شاہ نے کہا کہ ملکی حالات کے اصل ذمہ دار چوہدری نثار ہیں، وہ جھوٹ بول کر اپنی ناکامیاں چھپا رہے ہیں اور اس کے لیے نیوز کانفرنس کا سہارا لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی باتوں پر پیر کو پارلیمنٹ میں وزیرداخلہ کے بیان پر بات کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں