چین کی کراچی حصص مارکیٹس میں اظہار دلچسپی

چائنا انویسٹمنٹ کارپوریشن کے صدر کا دورہ، چیئرمین کے ایس ای نے کاروباری ماحول پر بریف کیا۔


Business Reporter December 04, 2012
چائنا انویسٹمنٹ کارپوریشن کے صدر زاؤ زنگ کنگ پیر کی صبح کراچی اسٹاک ایکس چینج میں روایتی گھنٹی بجا کر کاروباری سرگرمیوںکا باقاعدہ آغاز کررہے ہیں۔ فوٹو : اے پی پی

KARACHI: چائنا انویسٹمنٹ کارپوریشن کے صدر زاؤ زنگ کنگ نے کراچی اسٹاک ایکس چینج میںسرمایہ کاری کی دلچسپی کا اظہار کردیا ہے۔

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پیرکی صبح زاؤ زنگ کنگ نے روایتی گھنٹی بجا کر کاروباری سرگرمیوںکا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع کراچی اسٹاک ایکس چینج کے چیئرمین منیر کمال نے وفد کے پاکستان میں کیپٹل مارکیٹ کے قوانین اور کاروباری ماحول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں اسٹاک ایکس چینجز کو ڈی میوچلائزڈکردیا گیا ہے۔

4

کراچی اسٹاک ایکس چینج کے 40 فیصد حصص بروکرز کو دیے گئے ہیں جبکہ 40 فیصد حصص انتظامی کنٹرول کے ساتھ بین الاقوامی اسٹریٹجک سرمایہ کار کو فروخت کرنے ہیں۔ چینی وفد نے اس حوالے سے اپنی دلچسپی کااظہار کیا اور سرمایہ کاروں کی تفصیلات پوشیدہ رکھنے اور سرمایہ کاروں کی تعداد کے بارے میں سوالات کیے۔

منیر کمال نے بتایا کہ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاری کرنے پر موجودہ سال کے دوران منافع 45 فیصد ہے اور گزشتہ 10سال کے دوران سرمایہ کاری پر 30 فیصد سے زائد منافع دیا گیا ہے، اس طرح یہ دنیا کی بہترین منافع دینے والی اسٹاک مارکیٹ بن گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔