قوم کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے كی فكر مجھ سے زیادہ كسے ہوگی وزیراعظم

قوم سے کیے گئے وعدے ہر صورت پورے كریں گے، وزیراعظم نواز شریف

قوم سے کیے گئے وعدے ہر صورت پورے كریں گے، وزیراعظم نواز شریف، فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ قوم سے کیے گئے وعدے ہر صورت پورے كریں گے اور قوم کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے كی فكر مجھ سے زیادہ كسے ہوگی۔

وزیراعظم نوازشریف نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیكٹ کا دوہ کیا اس موقع وزیراعظم آزاد كشمیر راجہ فاروق حیدر، وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف، پرویز رشید، برجیس طاہر اور آصف كرمانی بھی وزیراعظم كے ہمراہ تھے، چیئرمین واپڈا نے وزیراعظم كو منصوبے كی ابتدا سے لے كر اب تك كام كی پیشرفت پر بریفنگ دی۔




اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے چیرمین واپڈا کو كام كی بروقت تكمیل كو یقینی بنانے كی ہدایت دیتے ہوئے كہا کہ قوم سے كیے گئے وعدے ہر صورت پورے كریں گے، قوم كو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے كی فكر مجھ سے زیادہ كسے ہوگی، قوم سے كیے وعدے پورے كرنے میں كوئی ركاوٹ نہیں آنے دیں گے، اپنی حكومت میں لوڈ شیڈنگ كے مكمل خاتمے کے لیے كوشاں ہیں۔

وزیراعظم نے كہا كہ موجودہ حكومت بجلی كے تمام منصوبوں كو شیڈول كے مطابق مكمل كرنے كے لیے پرعزم ہے تا كہ ملك كو بجلی كی لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل ہو اور صنعتی پیداوار كو فروغ ملے۔

Load Next Story